ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹنہ شہر نہیں ،ایک بڑا گاؤں ہے : نتیش کمار 

پٹنہ شہر نہیں ،ایک بڑا گاؤں ہے : نتیش کمار 

Mon, 09 Oct 2017 10:21:12    S.O. News Service

پٹنہ،8؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بہارکے وزیراعلیٰ نیتش کمارنے کہاکہ پٹنہ شہرنہیں بلکہ ایک بڑا گاؤں ہے ۔اتوار کو پٹنہ ایک میں سرکاری تقریب سے نیتش کمارخطاب کر رہے تھے ۔ نیتش کو قبول ہے کہ پٹن کی حالت خستہ ہے ،صفائی کا نظام ٹھیک نہیں اور نہ ہی لوگوں کو صفائی میں یقین ہے۔ وزیراعلیٰ کے طور پر، نیتش کما رکا ماننا ہے کہ اگر چھٹھ کو مستثنی سمجھ لیں تو لوگوں کے درمیان صفائی کے متعلق معلومات صفر ہیں ، نتیش کمار کو یقین ہے اس ذیل میں مثبت عوامی تحریک کی ضرروت ہے ۔ تاہم، نیتش نے کہا کہ پٹنہ ملک کے چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں علی الصباح چڑیوں کی بولی سننے کو مل جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چین گئے تو پھر پرندوں کی آوازیں تو کجا اسے دیکھنے کو ترس گئے تھے ۔ نتیش کمارنے مانا کہ فطرت کے خلاف ترقی کرنے کی جو مسابقت چل پڑی ہے وہ یقیناًفطرت کے خلاف ہے اس کے نتائج بہتر نہیں ہوں گے۔لیکن نتیش کمارکے اس قبول و تسلیم کے بعد سوال یہ ہے کہ نتیش کمار بہار میں گزشتہ بارہ برسوں سے اقتدار میں ہیں۔ پھر اصلاحات کے لیے کون ذمہ دار ہوگا اور پٹنہ کی حالت کو بہتر بنانے کی کوششیں کب سے شروع ہو ں گی؟ ممکن ہے کہ نتیش کمار اپنے اس بیان سے اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں کی شرح کرکے اس کا ذمہ دار خود کو قرار دے رہے ہوں ۔ 


Share: